جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ڈیڈ لائن دینے کا فیصلہ

24 ستمبر, 2021 15:13

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ڈیڈ لائن دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی حکومتوں کے عدم تعاون کے باعث بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آئینی اور قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، یہاں شادیانے بج رہے ہیں : شیری رحمان

الیکشن کمیشن صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ڈیڈ لائن دے گا، اس حوالے سے سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومتوں کو طلب کر کے مؤقف سن چکا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن سے تعاون نہیں کر رہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن متعدد اجلاس کر چکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top