جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان، کیا اس بار بھی 10 چھٹیاں ملیں گی؟

05 جولائی, 2021 20:08

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج 1442 کے نئے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 29 ذیقعد یعنی 10 جولائی بروز ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے، اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال کمیٹی میں ایک بار پھر چاند پر تنازعہ، کچھ ممبران کو شہادتوں پر اعتراض

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا۔

عید ممکنہ طور پہ 21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی، عید کے پورے ہفتے میں صرف ایک روز کاروباری دن ہوگا۔

کیا اس بار بھی تعطیلات ممکنہ طور پر 10 روز کی ہوسکتی ہے؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top