جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہرنائی میں زلزلہ، فوج کی امدادی کارروائیاں جاری، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ

07 اکتوبر, 2021 12:52

اسلام آباد : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی ہرنائی پہنچے گی۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) آئی جی ایف سی بلوچستان لیے ہرنائی پہنچ گئے۔ آئی جی ایف سی بلوچستان نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ریسکیو آپریشن میں اعانت کے لئے راولپنڈی سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی ہرنائی پہنچے گی۔ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور خوراک منتقل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہرنائی میں امدادی اور متاثرین کی بحالی کا کام تیز سے جاری ہے : جام کمال

فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔9  شدید زخمیوں کو پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں گزشتہ شب زلزلے سے شدید نقصانات کی اطلاعات پر فرنٹیئر کور کی ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

فرنٹیئر کور اہلکار زلزلے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کر رہے ہیں۔ فرنٹیئر کور کے اہلکار طبی کیمپس میں زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دے رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top