جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی معاملے پر سپریم کورٹ سے مدد لینے کا فیصلہ

18 مئی, 2022 15:13

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کے معاملے پر فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں گزشتہ روز کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اب نواز شریف کو ملک آنے سے کون روک رہا ہے؟ آئیں، الیکشن کروائیں : شیخ رشید

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ فیصلے سے مدد لی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف کیس کا گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top