جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہتک عزت کا قانون موجود ہے، وزیر اعظم کی کسی نے معاونت نہیں کی : اسلام آباد ہائیکورٹ

01 مارچ, 2022 10:40

اسلام آباد : چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہتک عزت کا قانون موجود ہے، وزیر اعظم کو کسی نے درست نہیں بتایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف صدر لاہور ہائیکورٹ بار کی درخواست پر سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست کو پہلے سے زیر التواء درخواستوں کیساتھ یکجا کر دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم نے اپنی درخواست میں کچھ نئے نکات بھی اٹھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت میں 10روپے اور بجلی کی قیمت میں 5روپے کم کرنے کا اعلان

درخواست کے مطابق ایف آئی اے کے پاس پرائیویٹ تنازعات میں پڑنے کا اختیار ہی نہیں، اسلام بھی اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہاں تو قانون نافذ ہی ناقدین کیخلاف کیا جاتا ہے۔ کل وزیر اعظم کے خطاب سے لگا انہیں کسی نے درست نہیں بتایا۔ ہتک عزت کا قانون پیکا سے الگ بھی موجود ہے۔ ایسا لگتا ہے وزیر اعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top