جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دکی: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ایک کانکن جاں بحق، ایک بے ہوش ہوگیا

01 جولائی, 2022 15:56

دکی: مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن جاں بحق جبکہ ایک بے ہوش ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ذلعے دکی میں مقامی کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن جاں بحق جبکہ ایک بے ہوش ہوگیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس کے باعث جان بحق ہونیوالے کانکن کی شناخت شاہ محمد ولد ملا فضل محمد سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ : کوئلے کی کان میں دھماکہ، پانچ کان کن جاں بحق

ذرائع نے بتایا کہ جان بحق اور بے ہوش کانکن کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top