جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کرکٹ جینٹلمین گیم ہے، بھارت اسے اپنی گندی سیاست سے آلودہ نہ کرے: شہریار آفریدی

02 اگست, 2021 15:46

مظفرآباد: شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی سے گذارش ہے کہ کرکٹ جینٹلمین گیم ہے، اسے اپنی گندی سیاست سے آلودہ نہ کرے۔

چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا ہندتوا حکومت کو واضح جواب بھارت کی سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی ہے، بھارتی سازشوں کے باوجود کشمیر پریمئیر لیگ اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے بھارت دھمکیاں دے رہا ہے: ہرشل گبز

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کشمیری نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کریگی، عالمی کھلاڑی ہرشل گبز اور تلکرتنے دلشان کشمیر پریمئیر لیگ میں حصہ لینے کیلئے کل پاکستان پہنچیں گے، دونوں کھلاڑیوں اور انکے کرکٹ بورڈز اور حکومتوں کو کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی ایل؛ سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر کو بھی بھارت کی دھمکی

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی فخر زمان، شاداب خان، عثمان قادر، امام الحق اور محمد حسنین کو کشمیر پریمئیر لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردے گی، بھارتی حکومت سے درخواست ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے تلکرتنے دلشان کو بھی دھمکیاں

چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ کھیل عوام کو جوڑتے ہیں جبکہ نفرتیں لوگوں کو توڑتی ہیں، بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی سے گذارش ہے کہ کرکٹ جینٹلمین گیم ہے، اسے اپنی گندی سیاست سے آلودہ نہ کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top