جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سی پیک سے بلوچستان کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوسکے گا : عاصم سلیم باجوہ

03 جولائی, 2021 16:13

ہوشاب : عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں سے بلوچستان کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوسکے گا۔

چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے ہوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوشاب روڈ کی تعمیر جاری ہے۔ گوادر بندگارہ اور سی پیک وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔ سی پیک میں سڑکوں کی تعمیر بہت بڑی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے بلوچستان کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوسکے گا۔ بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ سڑکوں کا تھا۔ سڑکیں بنانے کا کریڈٹ اداروں اور یہاں کی عوام کو جاتا ہے۔ سرحد پر طویل باڑ لگ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نئے سرمایہ کار آرہے ہیں، سی پیک کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی : عاصم سلیم

ان کا کہنا تھا کہ مواصلات، پانی اور بجلی کا بڑا مسئلہ تھا۔ بجٹ میں گوادر کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکج دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان پیر کو گوادر تشریف لارہے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اس علاقے میں ترقی کا سیلاب دیکھ رہا ہوں۔ سی پیک سے بلوچستان کی محرومیاں ختم ہوں گی۔ پہلے کچھ ڈیم بنے، ان سے اب پانی کی لائنیں بچھ رہی ہیں۔ بلوچستان کے 9اضلاع میں 31 ڈیم ہیں۔

چیئرمین سی پیک کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن اور ہیلتھ پر بھی بہت بڑا پلان ہے۔ بہت سارے منصوبے آنے والے دنوں میں آگے چلیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top