جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا وائرس : شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کا بھارتی عوام سے ہمدردی کا اظہار

24 اپریل, 2021 15:15

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر بھارتی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا کے دوران بھارت کے عوام سے حمایت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا یاد دہانی کہ ہمیں انسانی مسائل پر سیاسی اختلافات سے بلاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو زرداری کی کورونا پر نادان سیاست شرمناک حرکت ہے : شہباز گل

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے ہمارے خطے کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ مل کر وباء کو شکست دینے کیلئے کام کرتا رہے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں ہندوستان کے شہریوں کے ساتھ ہیں۔ خدا ہم سب پر اپنا کرم اور رحم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو۔ آمین

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top