جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا وائرس : آج سے شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی

03 جنوری, 2022 11:17

اسلام آباد : ملک بھر میں آج سے شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر کے مطابق افریقہ سے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم سے بچنے کے لیئے ملک بھر میں آج سے شہری بوسٹر ڈوز لگا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا کے مزید 708 کیسز رپورٹ

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ‏اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے باعث ایس او پیز پر عمل کریں۔ ‏30 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا کی بوسٹر شاٹ لگوائیں۔

‏بوسٹر ڈوز آخری خوراک سے 6 ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی۔ ‏ماسک پہنیں، کورونا ویکسی نیشن اور بُوسٹر ڈوز لگوائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top