جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں صفائی کا کام آؤٹ سورس، کچرے سے بجلی بنانے کا اعلان

19 جولائی, 2021 13:20

کراچی : شہر قائد میں صفائی کا کام آؤٹ سورس کردیا گیا، چائنیز کمپنی کراچی کا کچرا اور اس کچرے سے بجلی بنائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، اسپین اور چین کی کمپنیوں کے درمیان ضلع وسطی اور کورنگی میں صفائی کا کام شروع کرنے سے تقریب ہوئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ چائنیز کمپنی کورنگی اور اسپینش کمپنی وسطی کراچی میں کام کریں گی۔ اگست کے دوسرے ہفتے میں دونوں اضلاع میں کام شروع ہو جائے گا۔

چائنیز کمپنی کراچی میں صفائی ستھرائی اور 40 میگا واٹ کا کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا پاور پلانٹ بھی لگائے گی۔

ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی زبیر چنہ کا کہنا ہے کہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے 2016 میں ضلع جنوبی اور شرقی میں کام شروع کیا تھا۔ 2017 میں ضلع غربی، کیماڑی اور ملیر میں کام شروع ہوا۔ آج سے ضلع وسطی اور کورنگی میں کام شروع ہوجائے گا۔ اس طرح پورے کراچی کی صفائی کا کام آؤٹ سورس ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : موٹروے پر گاڑیوں کے ٹائرز پنکچرز کرنے والے ٹائرز شاپ کا عملہ پکڑا گیا

کام شروع کرنے کے معاہدہ پر ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی زبیر چنہ اور سی ای او اوبرسر جیمی مارٹن دستخط کئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب پورے شہر کے میونسپل علاقے سے سولڈ ویسٹ کی کلیکشن اور ڈمپنگ ہوگی۔ کام کی مانیٹرنگ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ذمہ داری ہے۔ پورے شہر کی ویسٹ مینجمنٹ آؤٹ سورس ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کچرے سے انرجی پر کام کر رہے ہیں۔ جلد کچرے سے بجلی بنانے کے پروجیکٹ پر کام شروع ہو جائے گا۔

تقریب میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی نوید شیخ، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لائق احمد، اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد چاچڑ، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ شریک ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top