جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران میں پاکستانی سرحد کے قریب جھڑپیں، کرنل سمیت 19 افراد ہلاک

01 اکتوبر, 2022 10:36

تہران : جنوب مشرقی ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں جمعے کو شدید لڑائی کے دوران پاسداران انقلاب کے ایک کرنل سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا یہ جھڑپیں بدامنی کی لہر سے جڑی ہوئی ہیں، جس نے رواں ماہ کے اوائل میں کرد خاتون مہسا امینی کی اخلاقی پولیس کی حراست میں موت کے بعد سے ایران کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

علاقائی گورنر حسین خیابانی نے سرکاری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اس واقعے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 19 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔ اسلامی انقلابی گارڈز کور کے صوبائی انٹیلی جنس کے ایک افسر کرنل علی موسوی بھی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : مہسا امینی کے مظاہروں میں شامل نو غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا : ایران

غربت زدہ سیستان-بلوچستان، جو کہ افغانستان اور پاکستان کی سرحدوں سے متصل ہے، منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہوں کے ساتھ ساتھ بلوچی اقلیت اور سنی مسلم انتہاء پسند گروپوں کے باغیوں کے ساتھ جھڑپوں کا ایک اہم مقام ہے۔

قبل ازیں جمعہ کو سرکاری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ جب صوبائی دارالحکومت زاہدان میں ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد نے حملہ کیا تو سکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد پولیس ارکان اور راہگیر زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top