جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آٹزم کی بیماری میں مبتلا بچے کی مسجد میں اذان: ویڈیو وائرل

08 ستمبر, 2021 12:31

سعودی عرب میں آٹزم کی بیماری میں مبتلا بچے نے مسجد میں ازان دے کر سب کو حیران  زدہ کر دیا ہے۔

سعودیہ عرب میں مقیم اس بچے کا نام صالح ہے اور اس کا ایک وڈیو کلپ نیوز چینل الاخباریہ پر نشر کیا گیا ہے جو کہ تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویڈیو میں صالح  ایک مسجد میں مائیکروفون پر پوری اذان بڑے خوبصورتی سے دے رہا ہے، بچے کی آواز انتہائی پُراثر اور دل میں اترجانے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب؛ بارشوں کے بعد بڑی تعداد میں سانپ رہائشی آبادی میں آگئے، ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر یا اے ایس ڈی ساری عمر رہنے والی ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کا لوگوں سے بات کرنا متاثر ہوتا ہے۔ انسان کی ذہنی استعداد کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے تاہم یہ مختلف افراد میں مختلف سطح پر ہوتا ہے کبھی یہ کم اور کبھی بہت زیادہ متاثر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب : جازان اور نجران ریجن میں طوفانی بارشیں، کئی گاڑیاں سیلاب کی نظر ہوگئیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top