جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں دوپہر یا شام تک ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان

13 ستمبر, 2022 09:26

کراچی : محکمہ موسیات کا کہنا ہے کہ سسٹم تاحال موجود ہے، آج بھی شہر میں ہلکی سے درمیانے درجے کہ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسیات کے مطابق کراچی میں بارش برسانے والا ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم تاحال شہر میں موجود ہے۔ گزشتہ روز اسی سسٹم کے تحت کراچی میں بارش ہوئی۔ آج دوپہر یا شام تک شہر میں پھر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : کٹی پہاڑی پر جعلی مقابلے میں ملوث اہلکار گرفتار

گزشتہ روز ایئر پورٹ پر 34.2 ملی میٹر، جناح ٹرمنل پر 14.4، فیصل بیس پر 26 اور صدر میں 46 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ 12 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹے کہ رفتار سے چلے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top