جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا سندھ کے یوم ثقافت پر پیغام

04 دسمبر, 2022 13:46

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سندھ کے یوم ثقافت پر پیغام دیا ہے۔

وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت کی ماں موہن جو دڑو ہے، سندھ کی اجرک، ٹوپی، موسیقی اور روایتی کھانے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں،

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ثقافتی تنوع اس کی خوبصورتی اور طاقت ہے، دنیا بھی اس پر متفق ہے ثقافتی تنوع انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں آج یوم ثقافت منایا جارہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ثقافت، آرٹ اور ادب کو فروغ دینا پیپلز پارٹی کا منشور ہے، پاکستانی نوجوان اپنی ثقافت کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top