جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سوڈان میں جنگ بندی کے حوالے سے بہتری آئی ہے : امریکی سفارتخانہ

26 مئی, 2023 16:08

امریکی سفارت خانے کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران ہونے والی کچھ واقعات کے باوجود سوڈان میں جنگ بندی کے احترام میں بہتری آئی ہے۔

امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور امریکہ جدہ میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے اسپانسر تھے۔ اس معاہدہ کے تحت سوڈان میں قلیل مدتی جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کے انتظامات کے حوالے سے بہتری دیکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈانی متحارب دھڑوں کے درمیان سات روزہ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط

بیان کے مطابق دونوں فریقوں کو انتباہ کے بعد جنگ بندی میں بہتری آگئی ہے۔ خرطوم میں کل اور اس سے پہلے فوجی طیاروں کے استعمال اور گولہ باری کے باوجود 24 مئی کے بعد سے صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ سوڈانی فوج اور نیم فوجی گروپ آر ایس ایف کو 25 مئی کو قلیل مدت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر انتباہ جاری کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top