جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسلام آباد ٹریفک حادثہ : 4 افراد کی ہلاکت پر مقدمہ درج، کشمالہ طارق کا بیٹا بھی نامزد

02 فروری, 2021 11:23

اسلام آباد : کشمالہ طارق کے شوہر کی گاڑی سے 4 افراد کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ رمنا پولیس نے وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہر کی گاڑی سے 4 افراد کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمالہ طارق کے شوہر کی گاڑی نے 6 افراد کو کچل ڈالا، 4 افراد موقع پر جاں بحق

مقدمہ واقعہ میں زخمی والے شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق حادثے میں چار دوست جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے آئے تھے۔

سفید رنگ کی جیپ نمبری ڈبلیو وائی 77 نے ٹکر ماری۔ جیپ کی ٹکرسے مہران گاڑی میں سوار 4 نوجوان جاں بحق اور موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top