جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستانیوں کا اجتماعی عشق ‘بریانی’ – ڈیجیٹل رپورٹ

06 اگست, 2021 13:01

بریانی معدہ کی محبت اور منہ کےعشق کا نام ہے۔ بریانی کی تعریف ممکن نہیں ہے اسی طرح جس،
طرح محبوب کی تعریف ممکن نہیں۔ فقط آفرین آفرین!

 

بریانی اب کھانا نہیں نشہ بن چکا ہے اور ایسے نشہ ہے جو ہم سال کے سال، دن کے دن، گھنٹوں کے گھنٹوں،
لمحوں کے لمحوں کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

 

یہ بریانی کوئی عام غذا نہیں بلکہ پہلی محبت کا نام ہے ۔ عام محبت کی ناکامی کا خدشہ تو ہمہ وقت رہتا ہے لیکن بریانی سے محبت،
ہر دن کے ساتھ بڑھتی جاتی ہے اور اس میں ناکامی کا کوئی امکان بھی نہیں۔

 

بریانی تو ہمیں اس زمانے سے پسند ہے کہ جب ہم اسے ”برجانی“ کہتے تھے اب سمجھ میں آیا کہ بریانی کو برجانی،
بالکل صحیح کہتے تھے کیونکہ یہ بریانی ہی تو ”جانی “ ہے۔

 

 

بریانی چاول سے بنائے جانے والے ایک کھانے کا نام ہے جس میں چاول کے ساتھ مختلف مصالحے اور گوشت ڈال،
کر بنائی جاتی ہے۔ لفظ ’بریانی‘ فارسی لفظ ’بریان‘ سے مشتق ہے جس کے معنی ’تلا ہوا‘ یا ’بھنا ہوا‘ کے ہیں۔

 

جس طرح پھولوں میں گلاب ہے، جس طرح پھلوں میں آم ہے بالکل اسی طرح کھانوں میں بھی بریانی کا وہ ہی مقام ہے۔

 

یہ ڈیجیٹل رپورٹ دیکھئے  : پانی کی کمی کا مقابلہ کرنے کے 10 آسان طریقے

 

بریانی انسانیت پرست ہے۔ بریانی کا نہ کوئی مسلک ہے اور نہ کوئی زبان، بریانی نہ لسانیت پسند ہے نہ قوم پرست،
بریانی بس بریانی ہے یہ تمام بنی نوع انسانوں میں قابل قدر نگاہوں سے دیکھی، پسند اور تناول کی جاتی ہے۔

 

بریانی ہر موسم میں خوبصورت لگتی ہے گویا خراب موڈ اور موسم کو بہتر اور شاندار بھی بناتی ہے۔

 

بریانی کی بہت سی اقسام ہے جن میں بیف بریانی، مٹن بریانی، چکن بریانی، قیمہ بریانی،
چھولا بریانی، نلی بریانی، سبزی بریانی قابل قدرو ذکر اور تناول ہے۔

 

گھر میں شادی ہو اورتقریبات میں دو ڈشز ہو یا دو سو، لیکن بریانی تو اوجب (واجب سے بھی زیادہ ) ہے،

 

بریانی کی اتنی اہمیت ہے کہ بہت سارے پاکستانی صرف ایک بریانی کی پلیٹ پر اگلے پانچ سال تک،
غلامی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔

 

[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top