جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جعلی بھٹو بننا بھی اصلی بھٹو کی توہین ہے، حلیم عادل کی بلاول پر تنقید

01 جولائی, 2021 15:06

کراچی: حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری نے جوان ہوتے ہی اومنی گروپ دیکھا، جعلی بھٹو بننا بھی اصلی بھٹو کی توہین ہے، پی پی اب لیڈر لیس ہوچکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کمیٹی روم حکومت کے لیے کھلا ہے کیوں کہ سندھ حکومت کی مرضی ہے، سب سے پہلے اپنے کپتان وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کل وزیراعظم نے مسلم امہ کا سر فخر سے بلند کردیا۔ امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پہلے کسی نے ایسے بات نہیں کی، رتی بھر بھی غیرت پہلے والے حکمران بھی کرلیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس اب لاالہ اللہ کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم نے دو ٹوک کہا ابسلیوٹلی ناٹ۔ یہ بونے پرچی اور شہادت کی پیداوار والے لیڈر کہتے وائی ناٹ، بلاول زرداری نے جوان ہوتے ہی اومنی گروپ دیکھا، تھر کے آر او پلانٹ کا پیسہ بلاول کے ناشتے پر استعمال ہوا، پی پی اب لیڈر لیس ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بجٹ اس وزیراعلیٰ نے پیش کیا جس پر کرپشن کے الزامات ہیں: حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ چھوٹی زرداری کا سندھ میں گینگ ہے، جسے مراد علی شاہ لیڈ کرتے ہیں یہ چھوٹو گینگ کی طرح گینگ ہیں، بلاول بڑی لیڈر کے چھوٹے بیٹے ہیں، کہاں مخدوم شاہ محمود قریشی اور کہاں بلاول زرداری، جعلی بھٹو بننا بھی اصلی بھٹو کی توہین ہے، اسامہ کے معاملے پر بڑے زرداری نے کہا وائی ناٹ، پیسے کتنے دوگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سب سے پہلے لندن میں بیٹھے شخص کو دہشتگرد کہا، انہوں نے تو لندن میں جاکر ٹوپیاں پہنائی، پی پی کے دور میں ڈرون اٹیک بڑھے، 340 ڈرون اٹیک ہوئے اور یہ کہتے رہے وائی ناٹ، غیرتمند قوم غیرتمند لیڈر آج موجود ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top