جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شیخ رشید، اسد عمر، شاہ محمود قریشی و دیگر کی ضمانت منظور

20 جون, 2022 13:24

اسلام آباد : شیخ رشید، اسد عمر، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔  دوران سماعت وکیل انتظار پنجوتھا نے بتایا کہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں لگی تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج اور پی ٹی آئی کا سگے بھائیوں جیسا رشتہ ہے: شہباز گل

جج نے ریمارکس دیئے کہ تھانہ ترنول، گولڑہ اور آئی نائن کے مقدمہ میں کوئی بھی شامل تفتیش نہیں ہوا۔ میں تفتیشی کو پابند کر دیتا ہو آپ شامل تفتیش ہو جائیں۔

شیخ رشید، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی، قاسم خان سوری، مراد سعید، علی محمد خان و دیگر کی درخواست ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے منظور کرلیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top