جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 55 کروڑ ڈالر سے زائد قرض کی منظوری

12 دسمبر, 2022 15:33

اسلام آباد : پاکستان کو دی جانے والی 55 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو کیلئے خرچ ہوگی۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں پر مدافعت پیدا کرنے پر 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی رقم خرچ کی جائے گی۔ منظور شدہ رقم میں 30 لاکھ ڈالر اے ڈی بی کی گرانٹ اور 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض ہے۔ جاپان کی طرف سے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے

رقم سے آبپاشی نظام کی بحالی اور نکاسی آب کے منصوبے مکمل ہوں گے، جو سندھ، کے پی اور بلوچستان میں ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی کے منصوبوں پر بھی خرچ کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top