جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی کا معاہدہ طے

10 اکتوبر, 2020 08:48

ماسکو : آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا ہے، جنگ بندی پر آج سے عملدرآمد ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : فوجی کارروائی نہیں روکی گی، اپنے علاقوں سے قبضہ چھڑا کر رہیں گے : آذربائیجان کے صدر کا اعلان

دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سینکڑوں افراد مارے گئے، کئی تاریخی عمارتوں اور فوجی ساز و سامان کو بھاری نقصان ہوا۔ جنگ کا سبب بننے والے متنازعہ علاقے کاراباغ پر بات چیت کا راستہ اختیار کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top