جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک بھر میں کورونا سے مزید 25 افراد کی موت

06 جولائی, 2021 10:45

اسلام آباد : کورونا وائرس کے نئے کیسز ایک بار پھر ہزار سے نیچے آگئے، 24 گھنٹوں میں کورونا مزید 25 افراد کی زندگی سے محروم کرگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 37 ہزار 364 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 830 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں موڈرنا ویکسین کے لگنے کا آغاز

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار 452 ہوگئی، جبکہ اب تک 9 لاکھ 64 ہزار 490 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 22 فیصد رہی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top