جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : صدر میں چینی باشندے کو ہلاک کرنے والا ملزم گرفتار

14 اکتوبر, 2022 12:27

کراچی : سیکورٹی اداروں کی کارروائی میں دانتوں کی کلینک پر چینی باشندے کو ہلاک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے صدر میں 28 ستمبر کو دانتوں کی کلینک پر فائرنگ کر کے چینی باشندے کو قتل کرنے والے واقعے میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : چینی باشندے پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور دو غیر ملکی زخمی ہوئے تھے۔ ملزم قائد آباد کے علاقے میں روپوش تھا، جس کے قبضے سے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا گیا۔ دہشتگردی کا ٹاسک ایس آر اے کی کمانڈ کی جانب سے دیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top