جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ : سکھوں کا امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیخلاف بھارتی قونصل خانے پر حملہ

21 مارچ, 2023 11:00

سکھ رہنماء امرت پال کی گرفتاری بھارت کو مہنگی پڑ گئی ہے۔ سکھوں کو جبر کے ذریعے کنٹرول کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، بھارتی قونصل خانے شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رہنے والے سکھوں کی جانب سے مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔ برطانیہ میں بھارتی قونصلیٹ میں خالصتانی پرچم لہرانے کے واقعے کے بعد امریکی ریاست سان فرانسسکو میں بھی بھارتی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امرت پال سنگھ کی گرفتاری پر احتجاج، سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا

مظاہرین نے بھارت مخالف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے اور امرت پال سنگھ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ عمارت کی بیرونی دیوار پر اسپرے پینٹ کے ذریعے فری امرت پال لکھا گیا۔

قونصلیٹ کے احاطے میں داخل ہونے والے مظاہرین نے دروازے اور کھڑکیوں کو لوہے کی سلاخوں توڑنے کی کوشش کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کے ایک ملازم کو معمولی چوٹیں آئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top