جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن سے سلیکشن تک سارے اہم فیصلے رواں ماہ ہوں گے : شیخ رشید

09 نومبر, 2022 12:54

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، ان کی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے،  اہم فیصلے رواں ماہ ہوں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ راولپنڈی اجلاس اور لندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے۔ الیکشن سے سلیکشن تک سارے اہم فیصلے رواں ماہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : رانا ثناء اللہ سے گورنر راج کی سازش کی بو آ رہی ہے، قبول نہیں کریں گے : بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ غیر مقبول حکومت معاشی، سیاسی اور قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ عمران خان کی راولپنڈی آنے کی تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر نہ کٹنے کا طعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے۔ قوم سڑکوں پر ہوگی، یہ لندن میں نیو ایئر منا رہے ہوں گے۔ آصف زرداری اور نواز شریف کی خواہشیں دم توڑ جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top