جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روسی تیل کمپنی سے تیل مئی میں منگوانے پر اتفاق

23 مارچ, 2023 15:33

اسلام آباد : روسی تیل کمپنی اور پی ایس او حکام کے درمیان کراچی میں جاری رہنے والے مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے، جس میں تیل مئی میں منگوانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق روسی تیل کمپنی اور پی ایس او حکام کے درمیان میں مذاکرات میں روس سے تیل خریداری کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی۔ روسی خام تیل کا ٹیسٹ کارگو اپریل کے بجائے مئی میں منگوانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی تیل کمپنی کا وفد معاہدے کے لیئے پاکستان پہنچ گیا

روسی خام تیل سے بھرا مال بردار جہاز 30 دنوں میں پاکستانی بندرگاہ پہنچے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان حکومتی سطح پر معاہدہ اپریل میں متوقع ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top