جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شیخوپورہ : ڈکیتی کے بعد دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

29 دسمبر, 2020 17:18

شیخوپورہ : ملزمان نے ڈکیتی کے بعد دلہن کو رکشے سے اتار کر اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔

شیخوپورہ میں لاہور موٹر زیادتی کے زخم تازہ کردیئے گئے، دوران ڈکیتی ملزمان نے رکشہ سوار فیملی کو رسیوں سے جھکڑ کر جواں سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی دلہا اور دلہن کو لیکر گھر آ رہے تھے کہ موٹر وے پل کے قریب تین مسلح ملزمان نے روک لیا۔ ملزمان نے نقدی اور موبائل چھینے کے بعد لڑکی کو زبردستی کھیتوں میں لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : رحیم یار خان میں لڑکی سے 6 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی

میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی، پولیس نے ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کا مقدمہ درج کر لیا۔ واقعے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، دو ماہ قبل بھی اسی علاقہ میں دوران سفر ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top