جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغان طالبان کا امن منصوبے سے متعلق تحریری معاہدہ پیش کرنے کا اعلان

06 جولائی, 2021 15:08

کابل : افغان طالبان نے اگست میں امن منصوبے سے متعلق تحریری معاہدہ پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان اگست میں امن منصوبے سے متعلق تحریری معاہدہ پیش کریں گے۔ مذاکرات میں آنے والے دنوں میں تیزی آئے گی۔ امن سے متعلق تحریری معاہدوں کے تبادلے میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ افغان فورسز طالبان کی پیش قدمی روکنے میں مسلسل ناکام دکھائی دے رہی ہیں اور طالبان نے تین سو سے زائد اضلاع کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، کابل میں صدر اشرف غنی کی حکومت تیزی سے کنٹرول کھو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں ہمیں حالات خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں : روس

تاجکستان کی سرحد کے ساتھ علاقوں سمیت بدخشاں قندھار اور ہرات سمیت کئی صوبوں میں طالبان کامیاب ہوگئے ہیں، جہاں افغان فورسز نے ہتھیار ڈال دیئے۔ افغانستان کے 421 میں سے 300 سے زائد اضلاع پر طالبان کا کنٹرول ہے۔

گزشتہ روز طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے منفی پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کردیا۔ دوحہ سے جاری بیان میں کہا کہ طالبان کیخلاف من گھڑت کہانیاں پھیلائی جارہی ہیں اور فتح کیے گئے اضلاع میں میڈیا، عوام اور خواتین پر کسی قسم کی پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top