جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دوست مزاری کو پروٹوکول دینے والے اینٹی کرپشن کے افسر کے خلاف مقدمہ درج

05 نومبر, 2022 14:08

لاہور : دوست محمد مزاری کو پروٹوکول دیتے ہوئے حوالات سے نکال کر کمرے میں بٹھانے اور ڈیوٹی پر مامور اے ایس آئی شیبر احمد سے گالی گلوچ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شیبر احمد اے ایس آئی نے واقعے کی روزنامچہ میں رپورٹ ڈال کر ڈائریکٹر ویجلنس کو اطلاح کی، جس پر انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی فوٹیج نکالی اور دوست محمد مزاری کا بیان بھی لیا۔

ڈائریکٹر ویجلنس پنجاب نے انکوائری کے بعد ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی ڈاکٹر بلال پر زیر حراست ملزم کو پروٹوکول دینے پر مقدمہ درج کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : کسی دوست نے ارشد شریف کی میزبانی کا کہا تھا، وقار احمد کا پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو بیان

اینٹی کرپشن ہیڈ کواٹر میں شیبر اے ایس آئی کی مدعیت میں کار سرکار میں مداخلت کی دفعات لگاتے ہوئے مقدمہ نمبر 16/22 درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلے ہیڈ آفس سے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔

ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی ڈاکٹر بلال نے مقدمہ کی کاپی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top