جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین کے دارالحکومت میں 900 کورونا کیسز رپورٹ، دو ہلاکتیں، سخت پابندیوں کا خدشہ

21 نومبر, 2022 09:49

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 900 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد شہریوں اور تاجروں کو ایک بار پھر لاک ڈاؤن یا پھر سخت ترین پابندیوں کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن نے آج تازہ رپورٹ میں بتایا کہ اتوار کو کورونا وائرس کے 27 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے دو ہزار 365 مصدقہ اور 24 ہزار 730 افراد مشکوک کیسز پائے گئے۔ سب سے زیادہ کیسز بیجنگ میں رپورٹ کیئے گئے، جن کی تعداد 900 ہے۔

بروز ہفتہ چین نے سال کے آغاز میں شنگھائی لاک ڈاؤن کے بعد کورونا وائرس سے پہلی موت دیکھی، جب 87 سالہ شخص وائرس میں مبتلاء ہونے کے بعد مرگیا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق وہ 26 مئی کے بعد سے ملک کی پہلی دستاویزی وائرس سے متعلق موت تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اومیکرون کے 300 سے زائد ذیلی سلسلے عالمی سطح پر گردش کر رہے ہیں : ڈبلیو ایچ او

اتوار کے روز مزید دو اموات 91 سالہ خاتون اور 88 سالہ مرد کی اطلاع ملی۔ حالیہ اموات نے رہائشیوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، کیونکہ بہت سے لوگوں کا اندازہ ہے کہ ہلاکتیں حکومت کو کورونا وائرس کی روک تھام پر سخت پابندیوں کی جانب واپس لے آئیں گی۔

بیجنگ میں، کچھ بڑے شاپنگ مالز اتوار کو بند کر دیئے گئے، جبکہ دیگر نے کھلنے کے اوقات کم کر دیئے یا ریستورانوں میں ٹیبل سروس پر پابندی لگا دی۔ جم اور پارکس بھی بند ہونے کی اطلاع ہے۔

چاؤیانگ ڈسٹرکٹ کے کاروباری اور سفارتی مرکز میں کئی دفاتر نے کمپنیوں سے کہا کہ وہ اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کو کہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top