جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یورپ کی 80 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہے : کمیشن رپورٹ

28 اپریل, 2022 12:57

برسلز : یوروپی کمیشن کا کہنا ہے کہ پورے یورپ کی 80 فیصد آبادی کورونا وائرس سے کسی نہ کسی طرح متاثر ہوچکی ہے، ضروری نہیں کہ تمام افراد کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

بلومبرگ کے مطابق یوروپی کمیشن نے غیر رپورٹ شدہ انفیکشنز کا حساب لگا کر ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق یورپی یونین کی تقریباً 80 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کے وزیر اعظم نے کورونا قوانین توڑنے پر پارلیمنٹ سے معافی طلب کرلی

یورپی یونین کی ہیلتھ کمشنر سٹیلا کریاکیڈس نے کہا کہ اندازہ ہے کہ یورپی یونین کی 60 فیصد سے 80 فیصد آبادی کو اب تک کووِڈ ہو چکا ہے۔

کمیشن نے کہا، وائرس میں اضافے کا امکان ہے، اس لیے یورپی ممالک کو ہنگامی حالت میں واپس جانے اور ویکسینیشن کو تیز کرنے کا منصوبہ بنانا چاہیے۔ اسکولوں کے بچوں کو ویکسین ضرور لگانی چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top