مقبول خبریں
ملک بھر میں کورونا سے مزید 24 اموات
اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 24 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 589 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 893 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کاروبار پر ایک دن کی لازمی بندش ختم کرنے کا اعلان
ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 252 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 63 ہزار 664 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اشارعیہ 69 فیصد رہی، 2 ہزار 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔