جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان، کے پی کیلئے 10،10 اور جی بی کیلئے 3 ارب گرانٹ کا اعلان کیا ہے: وزیراعظم

06 ستمبر, 2022 16:48

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کیلئے 10، کے پی کیلئے 10 اور جی بی کیلئے 3 ارب گرانٹ کا اعلان کیا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ اجلاس میں سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان کے 80 فیصد راستے منقطع ہوگئے تھے، مواصلاتی نظام متاثر تھا، سیکریٹری صاحب نے بتایا 3 سے 4 روز میں 8 ارب روپے تقسیم ہوجائیں گے، سیلاب سے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 28 ارب روپے لگایا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے متاثرین تک 70 ارب روپے پہنچائیں گے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ دیئے جائیں گے، بلوچستان میں کل تک 55 فیصد رقوم کی تقسیم ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیلاب کے بعد مختلف امراض پھیلنے لگے، رپورٹ جاری

ان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال پر گزشتہ ایک ہفتے میں مزید مشاورت کی، بلوچستان کیلئے 10، کے پی کیلئے 10 اور جی بی کیلئے 3 ارب گرانٹ کا اعلان کیا ہے، دوست، برادر ممالک بھی ہماری مدد کررہے ہیں، دنیا کو آگاہی ہونا شروع ہوئی کہ بارش، سیلاب نے کس حد تک تباہی مچائی، سیلاب کے ایک ہفتے بعد دنیا کو تباہی کا اندازہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی طرف سے 50 ملین ڈالر کا امدادی سامان آنا شروع ہوگیا ہے، ترکی، قطر، چین سے بھی امدادی سامان آنا شروع ہوگیا، چین نے پرسوں 400ملین اضافی امداد کا اعلان کیا، ترکی ، سعودی عرب، جارڈن اور امریکا نے 31 ملین ڈالر کا اعلان کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان سے بات ہوئی انہوں نے 10ملین ڈالر کا اعلان کیا، دوست ممالک کی جانب سے امداد کے اعلانات پر قوم شکر گزار ہے، ورلڈ، ایشین ڈیولپمنٹ بینک بھی تعاون کررہا ہے، برطانیہ نے امدادی رقم بڑھا کر 15ملین پاؤنڈ کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top