جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جلد صارفین کے آکاؤنٹس میں ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن ان ایبل کردیا جائے گا

07 مئی, 2021 13:44

ایک بار ان ایبل ہونے کے بعد گوگل اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونے کی کوشش پر صارف کے اسمارٹ فون پر ایک پروموٹ کے ذریعے شناخت کی تصدیق کی جائے گی

بلاگ میں بتایا گیا کہ سائن ان کے لیے موبائل ڈیوائسز کو استعمال کرنے سے لوگوں کو پاس ورڈ سے ہٹ کر زیادہ محفوظ ذریعہ مل سکے گا۔

روایتی ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کا فیچر اپنی جگہ موجود رہے گا اور صارف فزیکل سیکیورٹی کی جیسے گوگل ٹائٹن کو استعمال کرسکے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں: صارفین کیلئے گوگل میپ میں بھی ڈارک موڈ کا آپشن شامل

گوگل کی جانب سے 2019 میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کو بطور سیکیورٹی کی کے طور پر استعمال کرنے کے آپشن کا اضافہ کیا گیا تھا اور اب یہ سہولت آئی فونز میں بھی دی جارہی ہے۔

یہ نئی مہم ایسے مستقبل کے لیے ہے جب ایک دن صارف کو پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔

صرف امریکا میں ہی 66 فیصد صارفین نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ایک پاس ورڈ کو متعدد سائٹس پر لاگ ان کے لیے استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے اکاؤنٹس کو ہیکنگ سے بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top