جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹوئٹر کا ایک اور زبردست سہولت متعارف کرانے کا اعلان

07 جولائی, 2021 14:40

کیلی فورنیا: ٹوئٹر نے صارفین کے لیے ایک اور زبردست سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا جو آج س پہلے کبھی بھی متعارف نہیں کرائی گئی تھی۔

ٹوئٹر نے دو ماہ قبل اپنے پلیٹ فارم پر آڈیو رومز بنانے کی سہولت متعارف کرائی، جو پہلے آئی او ایس پھر آئی فون صارفین کے لیے پیش کی گئی۔

اس سہولت کے تحت کوئی بھی صارف آڈیو روم (اسپیس) بنا کر کسی بھی موضوع پر گفتگو کے لیے اپنے دوستوں کو مدعو کرسکتا ہے، جس میں اسپیس بنانے والا ہوسٹ جبکہ 8 افراد اجازت کے بعد بیک وقت مائیک استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کا نامناسب مواد کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اہم اقدام

ٹوئٹر کا اسپیس کا تجربہ اس قدر کامیاب رہا کہ چند دنوں میں اس سروس کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں لاتعداد اضافہ ہوا جس کے بعد کمپنی نے صارفین کو متاثر کرنے کے لیے اسپیس بنانے والوں کو رقم دینے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اب آپ ٹوئٹر سے پیسے بھی کما سکتے ہیں، جانیے کیسے؟

اب ٹوئٹر نے اسپیس بنانے اور استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک اور زبردست سہولت متعارف کرائی، جس کے تحت وہ آڈیو روم کو اپنی مرضی کی تاریخ اور وقت پر شیڈول کرسکتے ہیں۔ ہوسٹ کو اس اسپیس کا عنوان اور تفصیلات تبدیل کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top