جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹونگا میں آتش فشاں پھٹنے سے سونامی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

17 جنوری, 2022 16:40

ٹونگا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوگیا، نیوزی لینڈ نے جزیرے کو مدد دینے کے لیئے جہاز بھیج دیئے۔

بحرالکاہل کے جزیرے ٹونگا میں سونامی کی زد میں آنے کے بعد بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں، لیکن مواصلاتی مسائل کے باعث مکمل حالات سے متعلق معلومات حاصل نہیں کیں جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کی سرکاری ویب سائٹس پر ہیکرز کا حملہ، ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرنے کا مالویئر پھیل گیا

ہنگا ہاپائی آتش فشاں اتوار کے روز دارالحکومت نوکو الوفا سے تقریباً 65 کلومیٹر (40 میل) شمال میں پھٹا، جس کی آواز امریکہ تک سنی گئی، جس کے باعث ایک میٹر سے زیادہ بلند لہریں ٹونگا سے ٹکرا گئیں۔ ابھی تک زخمیوں یا ہلاکتوں کی تصدیق نہیں سکی ہے۔

ایک برطانوی خاتون انجیلا گلوور کے دوستوں اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ لاپتہ ہے۔ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون مواصلات انتہائی محدود ہیں اور ساحلی علاقے منقطع ہیں، جس سے نقصان کا اصل پیمانہ واضح نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top