جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور، کابل اور ازبکستان کے درمیان ٹرین چلے گی : اعظم سواتی

23 دسمبر, 2020 17:58

‏روالپنڈی : اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کا بہت بڑا خسارہ ہے، پشاور، کابل اور ازبکستان کے درمیان ٹرین چلے گی۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ہر جگہ اتحاد اور یگانگت کی بات کرتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے مثال دی کہ امریکا کے صدر گورنر رہ کر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت سے چھٹکارا ضروری ہے، پی ٹی آئی اور ان کے وزیر اعظم ڈرامے کررہے ہیں : مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ پشاور، کابل اور ازبکستان کے درمیان ٹرین چلے گی۔ ریلوے کا بہت بڑا خسارہ ہے، پنشن کا بوجھ بھی بڑا ہے۔ ہمیں ادارے کو اپنے قدموں پر لانے کیلئے وقت دیں۔ کراچی میں ہم نے 4 ارب روپے کی زمین واگزار کروائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top