جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آج خوشی کا دن ہے، جس کیلئے فیٹف کوآرڈینیشن کمیٹی نے دن رات کام کیا : حماد اظہر

18 جون, 2022 14:13

لاہور : حماد اظہر کا کہنا ہے کہ امکان تھا ہمیں بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا، فیٹف پر دنیا میں سب سے بہترین کام پاکستان میں ہوا ہے، فیٹف کوآرڈینیشن کمیٹی نے دن رات کام کیا۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کیلئے آج خوشی کا دن ہے۔ ہم نے 34 میں سے 32 نکات مکمل کیے تھے۔ خوشی کی بات ہے کہ ہم 34 نکات پر پورے اترے ہیں۔ تمام اداروں کی نمائندگی فیٹف کوآرڈینیشن کمیٹی میں تھی۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف کوآرڈی نیشن کمیٹی نے دن رات کام کیا۔ امکان تھا ہمیں بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔ فیٹف پر دنیا میں سب سے بہترین کام پاکستان میں ہوا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے درجنوں قوانین منظور کرائے ہیں۔ بہت سارے بے نامی اکاؤنٹس پکڑے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد اب معاشی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا : امتیاز شیخ

ان کا کہنا تھا کہ اس کا کریڈٹ وہ افسران ہیں، جو مختلف اداروں میں بیٹھے ہیں۔ ہماری عدلیہ نے اس معاملے میں بہترین کام کیا ہے۔ ہمارے افسران نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ یہ پورے ملک کی فتح ہے، مختلف ممالک نے فیٹیف کے معاملے پر ہمارے حق میں ووٹ دیا۔ فیٹیف ٹیکنیکل فورم ہے، سیاسی نہیں۔ عسکری اداروں نے اس معاملے پر بہترین کام کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قانونی سسٹم میں جو جدت آئی ہے، اس کا پیغام پوری دنیا میں گیا ہے۔ بھارت نے فیٹف پر سیاست کی اور منفی کردار ادا کیا۔ ہم نے بھارت کے رویے کو دنیا میں بے نقاب کیا۔ ایف اے ٹی ایف اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کو مدد ملے گی۔

حماد اظہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ لسٹ میں نام شامل ہونے سے بینکوں کی ڈیلنگ کا طریقہ کار مشکل ہوتا ہے۔ بینک اب پاکستان سے ڈیل کرتے ہوئے زیادہ سہولت اور تحفظ محسوس کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top