مقبول خبریں
ٹک ٹاک کا ویڈیو دورانیے کو مزید بڑھانے کا فیصلہ
بیجنگ: چین کی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے ویڈیو کے دورانیے کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے صحافی کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو کے دورانیے کو مزید بڑھا سکتا ہے ، جس کو جلد ہی تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔
میٹ نوارا کے مطابق ٹک ٹاک کمپنی کی جانب سے ویڈیوز کا دورانیہ 10 منٹ تک بڑھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں شوہر نے بیوی پر غیر مردوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر تیزاب پھینک دیا
ایسے میں کچھ صارفین کے پاس 5 منٹ تک ویڈیو اپلوڈ کرنے کا آپشن آرہا ہے، تاہم اس فیچر کو مخصوص صارفین کو دیا گیا ہے جسے وہ استعمال کر رہے ہیں ۔
@MattNavarra TikTok allowing user to upload up to 10 minutes video 🤔 pic.twitter.com/S3fFITwsUr
— 𝑩𝑳𝑼𝑬 𝑾𝑰𝑻𝑪𝑯 🏴 (@blueasyraff) August 19, 2021
اس فیچر کے حوالے سے کمپنی نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی اور نہ ہی اسے متعارف کرانے کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ شارٹ ویڈیو کے اس پلیٹ فارم نے ویڈیو کا دورانیہ گزشتہ برس دسمبر میں بڑھا کر 2 سے 3 منٹ تک کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ٹک ٹاک نے انسٹاگرام کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا