جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹک ٹاک نے ویڈیوز کا دورانیہ بڑھا کر تین منٹ تک کردیا۔

08 جولائی, 2021 17:24

ٹک ٹاک نے ویڈیوز کا دورانیہ بڑھا کر تین منٹ تک کردیا۔
مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے ویڈیو بنانے کے دورانیے کو ایک منٹ سے بڑھا کر تین منٹ کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کے پروجیکٹ مینیجر ڈریو کرہوف نے بتایا کہ طویل ویڈیو کے ذریعے ٹک ٹاکرز کو اس پلیٹ فارم پر بہتر مواد بنانے کا موقع ملے گا۔

 یہ بھی پڑھے ٹک ٹاک کا صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف کرانے کا اعلان 

 انہوں نے کہاکہ ٹک ٹاک صارفین کو آئندہ ہفتوں میں ایک منٹ کے دورانیے کو بڑھا کر تین منٹ کی ویڈیو بنانے کا آپشن دستیاب ہو گا۔ پہلے دورانیہ کم تھا لیکن اب صارفین طویل دورانیے کی ویڈیوز بنا سکیں گے۔

 خیال رہے دنیا بھر میں ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد ایک ارب کے قریب پہنچ چکی ہے جن میں سے دس کروڑ صرف امریکہ میں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top