جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹائیگر ہی وہ اداکار ہے جو میرے مدمقابل کھڑا ہوسکتا ہے؛ ہرتھک روشن

08 جولائی, 2019 16:52

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار ہرتھک روشن نے کہا ہے کہ صرف ٹائگر شروف ہی ایک اداکار ہیں جو ان کے مدمقابل کھڑے ہوسکتے ہیں۔

ایک میگزین کو ہرتھک روشن نے انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ  فلموں میں زیادہ تر ہیرو کے کردار کے بعد میں اب کچھ مختلف کام کرکے لطف اندوز ہونا چاہتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم کا انتخاب کیا۔ اس فلم میں میرے ہمراہ ٹائیگر شروف بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’قابل‘ اور ’سپر 30‘ جیسی فلموں کے بعد میں کسی ایسے اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا جس کی اداکاری اورایکشن لاجواب ہوں اور میرے مطابق ٹائیگر ہی وہ  اداکار ہے جو میرے مدمقابل کھڑا ہوسکتا ہے۔ جبکہ ٹائیگر کے ایکشن اوراداکاری نے میرے اندر کے اداکار کو مزید جگایا۔

واضح رہے کہ ہریتھک روشن اور ٹائیگر شروف ان دنوں یش راج کی پروڈکش میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم میں کام کر رہے ہیں جوکہ اگلے سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top