جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار پانچ روپے کا اضافہ

17 جولائی, 2021 15:11

کراچی : ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار پانچ روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافے کرکے ہیٹرک مکمل کرلی گئی۔ تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہوگیا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ اوگرا نے جولائی 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی تھی۔ قیمتوں میں ایک بار پھر 5 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 200 روپے اضافہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : دو روز میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ، 10 روپے مہنگی

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ مذکورہ اضاف کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایل پی جی کی قیمت 175 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2050 ، کمرشل سلنڈ 7915 روپے پر پہنچ گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top