جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نواز شریف کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا: شہباز شریف

25 جنوری, 2024 17:06

منڈی بہاؤ الدین: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے ایک مہربان کہتے ہیں حکومت ملی تو سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا، اس مہربان کو کہنا چاہتا ہوں نواز شریف کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منڈی بہاؤ الدین آکر بے حد خوشی ہورہی ہے، میاں نواز شریف کا آپ کو سلام پہنچانا چاہتا ہوں، آپ سب کی موجودگی میرے لیے باعث فخر ہے، 2013 کے الیکشن میں آپ نے نواز شریف کو کامیاب کرایا، قوموں کی زندگی میں مشکلات آتی رہتی ہیں، نواز شریف کی کامیابی کے بعد ان کیخلاف سازشیں شروع ہوگئیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف لانگ مارچ کرایا گیا، لانگ مارچ کس نے کرایا آپ سب جانتے ہیں، پی ٹی آئی کے دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا، دھرنے کی وجہ سے چین سے معاہدوں میں 7 ماہ کی تاخیر ہوئی، اسلام آباد میں دھرنے ہوئے گالم گلوچ کی گئی، اسلام آباد میں دھرنوں میں پارلیمنٹ کو آگ لگانے کی باتیں ہوئیں، پی ٹی آئی نے ڈی چوک چھوڑنے سے انکار کردیا تھا، اے پی ایس سانحہ میں بچے شہید ہوئے تو دھرنا ختم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے بیٹے پاکستان میں ہی رہیں گے: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بجلی کے 20،20 گھنٹے کے اندھیرے ختم کیے، نواز شریف کی قیادت میں بچوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیے گئے، نواز شریف نے پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا، پہاڑ نما مشکلات میں قوم اور لیڈر ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں، ہم نے جنوبی پنجاب میں دانش اسکول کا آغاز کیا، نواز شریف نے سستی بجلی اور کھاد فراہم کی، ہم نے پنجاب میں مفت علاج اور مفت ادویات دیں، نواز شریف کی محنت سے ملک شبانہ روز ترقی کررہا تھا، نواز شریف کے دور میں نئے اسپتال بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا اصل سرمایہ ہیں، اقتدار ملا تو دیہات میں نوجوانوں کو زرعی قرضے دیں گے، نوجوانوں کو آئی ٹی اور ٹیکنیکل تعلیم دلوائیں گے، زراعت ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، میرے ایک مہربان کہتے ہیں حکومت ملی تو سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا، اس مہربان کو کہنا چاہتا ہوں نواز شریف کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top