جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغانستان کے استحکام میں کلیدی مفاد وابستہ ہے : وزیر خارجہ

31 مارچ, 2022 11:20

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں، افغانستان کے استحکام میں کلیدی مفاد وابستہ ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین میں منعقدہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کا افغانستان کے استحکام میں کلیدی مفاد وابستہ ہے۔ 15 اگست 2021 کو افغانستان میں ایک نئی حقیقت نے جنم لیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں وی او اے اور بی بی سی کے نیوز پروگرام نشر کرنے پر پابندی

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان 4 دہائیوں سے افغانستان میں جاری عدم استحکام سے متاثر ہوا۔ ہم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں۔

شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔ ہوانگ شن ہوائی اڈے پر چین میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر معین الحق و چینی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top