جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بحر اوقیانوس میں تباہ ہونے والی سیاحتی آبدوز ٹائٹن کا ملبہ نکال لیا گیا

29 جون, 2023 14:12

ٹائی ٹینک کی باقیات دکھانے کیلئے سیاحوں کو زیر سمندر لے جانے کے دوران تباہ ہونے والی اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ کا ملبہ نکال لیا گیا۔

سمندر کی تہہ سے نکالی گئی چیزوں میں آبدوز نما کا اگلا حصہ بھی شامل ہے جس سے بدقسمت سیاحوں کو ٹائی ٹینک کی باقیات کا نظارہ کرنا تھا۔

ٹائٹن کی باقیات حادثے کے دسویں روز نکال کر کینیڈا لائی گئیں ہیں، باقیات پر تحقیقات کر کے حادثے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق ٹائٹن کو حادثہ بحیرہ اوقیانوس میں 12 ہزار 5 سو فٹ نیچے پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹائٹن کے اندر دھماکا ہوا تھا۔

ٹائٹن کے ساتھ پیش آنے والے حادثے میں پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سمیت 5 سیاح جان کی بازی ہار گئے تھے۔

یہ پڑھیں : گمشدہ سیاحتی آبدوز ٹائٹن کا ملبہ مل گیا،آبدوز میں سوار پانچوں افراد جاں بحق

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top