جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دنیا کی تیز ترین انٹرنیٹ سروس،سیکنڈ میں 150 فلمیں ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن

17 نومبر, 2023 14:30

 

انٹرنیٹ موجودہ دور کی چند اہم ترین ایجادات میں سے ایک ہے اور روزمرہ کی زندگی کا اہم جزو بن چکا ہے۔

سوشل میڈیا کا استعمال ہو، اسٹریمنگ سروس کو دیکھنا یا بلوں کی آن لائن ادائیگی ہر کام باآسانی ہوسکتا ہے، لیکن ایک اچھا انٹرنیٹ کنکشن سب کی خواہش ہوتی ہے۔

مگر دنیا میں سب سے تیز انٹرنیٹ سروس کس ملک میں دستیاب ہے؟ کیا آپ لوگ جانتے ہیں اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں ۔

یقین کرنا مشکل ہوگا کہ یہ امریکا یا کوئی مغربی ملک نہیں بلکہ ہمارے پڑوس میں موجود چین ہے،جس کے پاس دنیا کی تیز انٹرنیٹ سروس دستیاب ہے۔

چین نے اپنے ملک میں دنیا کی تیز ترین انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا دعویٰ کیا ہے جو بیشتر ممالک کے مقابلے میں 10 گنا سے زیادہ تیز رفتار ہے،نئی نسل کی یہ انٹرنیٹ سروس ہر سیکنڈ 1.2 ٹیرا بٹ (ٹی بی) یا 1200 گیگا بٹ (جی بی) ڈیٹا ٹرانسمیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس انٹرنیٹ سروس کے لیے 3 ہزار کلومیٹر سے زائد رقبے پر آپٹیکل فائبر کیبل کو بچھایا گیا ہے اور اسے 13 نومبر کو متعارف کرایا گیاہے،اس سے پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ اتنی تیز رفتار انٹرنیٹ سروس 2025 سے قبل دنیا میں کہیں متعارف نہیں کرائی جاسکتی۔

 

How VPN services affect internet speed | TechRadar

 

دنیا کے بیشتر حصوں میں ابھی 100 جی بی فی سیکنڈ ڈیٹا ٹرانسمیشن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے جبکہ امریکا میں چند مقامات پر ففتھ جنریشن انٹرنیٹ کی رفتار 400 جی بی فی سیکنڈ ہے۔

مگر چین کی نئی سروس اتنی تیز ہے کہ فی سیکنڈ 150 ایچ ڈی فلمیں بھیجنا یا ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہے جو کہ امریکی سروس سے 3 گنا سے زیادہ تیزہے۔

چین کے فیوچر انٹرنیٹ ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر (ایف آئی ٹی آئی) نامی منصوبے کے تحت یہ تیز ترین انٹرنیٹ سروس متعارف کرائی گئی ہے، جسے بیک بون نیٹ ورک قرار دیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے سربراہ Wu Jianping نے کہا کہ یہ تیز ترین انٹرنیٹ سروس نہ صرف کامیاب ثابت ہوئی ہے بلکہ اس سے چین کو مزید تیز انٹرنیٹ سروس تیار کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی مل گئی ہے۔

بیک بون نیٹ ورکس الیکٹرک گاڑیوں اور ان شعبوں کے لیے بھی اہم ہیں جن میں صنعتی 5 جی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اس سسٹم کے سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے جس سے توقع پیدا ہوئی ہے کہ مستقبل قریب میں انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے پرزہ جات کے لیے امریکا اور جاپان پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ پڑھیں : تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top