جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغان مسئلے کا حل بزور طاقت ممکن نہیں: شاہ محمود قریشی

10 جولائی, 2021 19:45

ملتان: شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل بزور طاقت ممکن نہیں، ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان میں خانہ جنگی ہو اور بدامنی پھیلے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملتان کارپوریشن کی کارکردگی پر جلد اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر رہے ہیں، اجلاس میں مقامی ایم این ایز اور ایم پی ایز شامل ہوں گے، ملتان کارپوریشن کے معاملات میں انتہائی سنجیدہ امور سامنے آرہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ افغان طالبان کی تین نشستیں ہوچکی ہیں، پاکستان نے افغان امن عمل مذاکرات میں مثبت کردار ادا کیا، پاکستان کے کردار کو پوری دنیا تسلیم کررہی ہے، کل افغان مسئلے پر امریکا کے وزیرخارجہ سے طویل گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، ماضی سے سیکھ کر حکمت عملی بنا رہے ہیں : وزیر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل پر پاکستان کا موقف واضح انداز میں پیش کیا، افغانستان کے معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی، سویلین اور عسکری قیادت کے اجلاس میں افغان صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کا مقصد افغان معاملے پر پاکستان کا متحد اور متفقہ مؤقف سامنے لانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان میں خانہ جنگی ہو اور بدامنی پھیلے، کل صبح افغان مسئلے پر بات چیت کیلئے تاجکستان روانہ ہورہا ہوں، پاکستان طالبان ،حکومت اور شمالی اتحاد کے رہنماؤں کو دعوت دے رہا ہے، افغان مسئلے کا حل بزور طاقت ممکن نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top