جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی

25 جولائی, 2023 10:46

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مفرور رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ سرور روڈ کے تفتیشی افسر کی درخواست پر پی ٹی آئی کے روپوش 22 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا۔

اشتہاری قرار دیے جانے والے رہنماؤں میں مراد سعید، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی، حماد اظہر، فرخ حبیب، میاں اسلم اقبال، عندلیب عباس، اسد زمان چیمہ، امتیاز شیخ، فرحت عباس، غلام عباس عرف بابا گلا کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی جناح ہاوس حملے کے قصوروار ہیں، تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش

اس کے علاوہ علی حسن عباس، سعید سندھو، احمد نیازی، خالد گجر، کرامت علی کھوکھر اور شفاقت امین سندھو شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور بھانجے حسان نیازی کو بھی اشتہاری قرار دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ تمام لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کی بنیاد پر قانون کو مطلوب ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top