جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا : مریم نواز

02 اگست, 2022 15:32

لاہور : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ فتنہ خان بیک وقت جھوٹا، کرپٹ، منی لانڈرر اور قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے، جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا، کرپٹ، منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ثابت ہوگیا کہ سب سے بڑا چور عمران خان اور اس کی جماعت ہے : شاہد خاقان عباسی

ان کا کہنا تھا کہ اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا۔ بیشک اللّہ حق ہے!

لیگی رہنماء نے کہا کہ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔ ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے، سی پیک کے خاتمے کے لیے لانچ کیا گیا تھا۔ سر شرم سے جھک گیا۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ نواز شریف مخالف بیانیہ صریح جھوٹ اور سازشوں پر مبنی تھا، لیکن عمران خان چونکا دینے والی، دماغ کو ہلا دینے والی غلطیوں کا مجرم ہے، جس کا ثبوت ناقابل تردید ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top